آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

پاکستان کی فتح، ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کرلیا

لاوڈرہل (فلوریڈا) میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا قابل ذکر اسکور بنایا۔
اوپنر صائم ایوب نے دھواں دار 57 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کی عمدہ بیٹنگ کی۔ کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمار جوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے جارحانہ آغاز کیا، مگر پاکستانی بولنگ اٹیک نے بروقت وار کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی روک دی۔ ویسٹ انڈین ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز ہی بنا سکی۔
محمد نواز نے 3 وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑا، جبکہ صائم ایوب نے گیند کے ساتھ بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں