آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پاکستان کی برآمدات 32 ارب ڈالر سے تجاوز، مالی سال 2024-25 میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر مجموعی طور پر 32 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ ہوا، جس میں خاص طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر میں 7.39 فیصد اضافہ ہوا اور اس شعبے کی برآمدات 17.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ علاوہ ازیں ریڈی میڈ گارمنٹس، خام کپاس، دھاگہ، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، تولیے، اور خیموں کی برآمدات میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔
تاہم غذائی اجناس کی برآمدات میں 3.44 فیصد کمی واقع ہوئی اور ان کی مالیت 7.11 ارب ڈالر رہی۔ چاول، پھل، سبزیاں، مصالحہ جات، اور گوشت کی برآمدات میں کمی آئی جب کہ چینی، مچھلی، اور تمباکو کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ مالی سال 7 لاکھ 65 ہزار ٹن چینی کی برآمدات سے 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات میں 4.84 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں قالین، غالیچے، دستانے، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے ساز و سامان شامل ہیں۔
چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات بھی 4.87 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں