آج کی تاریخ

کے ڈی اے میں لینڈ مافیا سرگرم، اربوں مالیتی 100 کمرشل پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ-کے ڈی اے میں لینڈ مافیا سرگرم، اربوں مالیتی 100 کمرشل پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ-غیر قانونی اسلحہ مافیا کیخلاف سی سی ڈی میدان میں آگیا، بہاولپور میں بڑے ڈیلرز کو وختہ-غیر قانونی اسلحہ مافیا کیخلاف سی سی ڈی میدان میں آگیا، بہاولپور میں بڑے ڈیلرز کو وختہ-واٹس ایپ ہیکنگ، واقعات تیز، متعدد صارفین متاثر، مالی فراڈ، بلیک میلنگ، ذاتی گفتگو تک رسائی-واٹس ایپ ہیکنگ، واقعات تیز، متعدد صارفین متاثر، مالی فراڈ، بلیک میلنگ، ذاتی گفتگو تک رسائی-سگریٹ کمائی پر لڑائی، ڈپٹی کلکٹر نے چیکنگ روک دی، ملتان ایئرپورٹ پر سمگلنگ بڑھ گئی-سگریٹ کمائی پر لڑائی، ڈپٹی کلکٹر نے چیکنگ روک دی، ملتان ایئرپورٹ پر سمگلنگ بڑھ گئی-جہانیاں: پل 14 پر خوفناک حادثہ، بھوسے سے بھرا مزدا رکشہ پر الٹ گیا، خواتین اور بچوں سمیت 5 جاں بحق، 3 زخمی-جہانیاں: پل 14 پر خوفناک حادثہ، بھوسے سے بھرا مزدا رکشہ پر الٹ گیا، خواتین اور بچوں سمیت 5 جاں بحق، 3 زخمی

تازہ ترین

پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ اندر سے ہے، علیمہ خان

لاہور: علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ بیرون ملک سے نہیں بلکہ اندرونی کمزوریوں سے ہے، اس لیے ہمیں سب سے پہلے ملک کو اندر سے مضبوط کرنا ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ دشمن کو کبھی ہمت نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف بری نظر ڈالے، ہماری قوم میں اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری نے گزشتہ روز نریندر مودی سے متعلق عمران خان کا مکمل بیان نہیں سنایا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مودی کے اقدامات نے پاکستانیوں کو ایک قوم کی حیثیت سے متحد کر دیا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فارم 47 کے تحت بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، مگر فیصل چوہدری یہ اہم بات بتانا بھول گئے۔
انہوں نے عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ خود قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی نہیں ہوگی تو پھر عوام کس کے پاس جائیں گے؟ اگر ہائی کورٹ بے اختیار ہو جائے گی تو نچلی عدالتیں کیا کردار ادا کریں گی؟ سارا نظام مفلوج ہو جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں