آج کی تاریخ

پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، اہم تبدیلیاں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ سیریز کے مقابلے میں اس مرتبہ چند کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا جبکہ نئے چہروں کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
اس سیریز میں بھی سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، تاہم نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پانچ کھلاڑیوں، حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان نیازی اور حارث رؤف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ چار کھلاڑیوں، سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پچھلی سیریز میں ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، جبکہ اس بار 15 کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا 24 جولائی کو ہوگا۔
پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی، جبکہ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ 10 جولائی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، جو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
اس دورے کے بعد پاکستانی ٹیم امریکہ روانہ ہوگی، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم سے 4 اگست تک فلوریڈا میں ہوں گے، اور پھر ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، سفیان مقیم

شیئر کریں

:مزید خبریں