Post Views: 151
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا حامی رہا ہے، لیکن بھارتی رویہ اس کے برعکس رہا ہے۔ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف منفی مہم چلا رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں سوشل میڈیا پر قومی ہاکی ٹیم کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں۔
موجودہ حالات میں پاکستان ہاکی ٹیم کی سیکیورٹی پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، اور فیڈریشن نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھیل کے میدان میں کشیدگی کو ہوا دینے کی بجائے امن اور تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے، اس لیے ٹیم کی شرکت ممکن نہیں رہی۔







