Post Views: 137
ملتان: فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی،چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے پہلے بھارت تین بار ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔پاکستان نے دو بار ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کررکھی ہے
پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 140 رنز کا حدف مکمل کیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کے کپتان نثار علی 31 گیندوں پر 72 رنز بنائے، محمد صفدر نے 33 گیندوں پر 47 رنز بنائے، کپتان نثار علی 14 چوکے اور محمد صفدر نے 5 چوکے لگائے، پاکستان نے دسویں اووز کی دوسری گیند پر ٹارگٹ حاصل کرلیا