آج کی تاریخ

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، 23 جولائی 2025 تک بھارتی مسافر بردار اور فوجی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے ساتھ ساتھ لیز پر لیے گئے بھارتی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔
فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی کسی بھی ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت فی الحال نہیں دی جا رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں