آج کی تاریخ

پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان نے اہم اور موثر کردار ادا کیا ہے اور ایران کی مستقل حمایت جاری رکھی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بجٹ کی تیاری میں وزیر خزانہ، نائب وزیر اعظم اور اتحادی جماعتوں کی کوششوں کو سراہا اور صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی بھرپور حمایت کی، اور ایران نے صدر آصف زرداری، خود وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی قوم نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو بھرپور جواب دیا۔ جنگ بندی بڑے وقار اور عزت کے ساتھ ہوگی، اور پاکستان نے اس جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے بات چیت کی، جس میں سعودی عرب نے بھی اس عمل میں تعاون کیا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے تفصیلی مذاکرات کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی کھلے دل سے تعریف کی اور صدر ٹرمپ بھی ان کی قابلیت کے معترف ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں