آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

پاکستان نے امریکی دباؤ پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والی غیر ملکی آن لائن کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان کمپنیوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
یہ استثنیٰ صرف امریکی کمپنیوں تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کی دیگر غیر ملکی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ نئے فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی حکومتی وفد تجارتی مذاکرات کے لیے امریکا میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات میں امریکی وفد نے پاکستانی حکومت سے ڈیجیٹل ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، جسے امریکی ٹیک کمپنیوں کے مفادات سے جوڑا گیا۔
اگرچہ ٹیکس میں یہ چھوٹ پاکستان کو مالی طور پر اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے، تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر آئی ایم ایف کے تحفظات کو ختم کرنے کے لیے امریکی حکام براہ راست آئی ایم ایف سے رجوع کریں گے۔
ٹیکس میں نرمی کا فائدہ گوگل، میٹا، ایمازون، نیٹ فلکس، مائیکروسافٹ اور دیگر معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہوگا، جو پاکستان میں اپنی ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں