آج کی تاریخ

جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے

تازہ ترین

پاکستان میں بریسٹ کینسر کی مفت تشخیص کا پہلا مرکز اسلام آباد کے پمز اسپتال میں قائم

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں بریسٹ کینسر کی مفت تشخیص کے لیے ملک کا پہلا جدید اسکریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
وزیر صحت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’’بریسٹ کینسر کے خلاف سب سے مؤثر قدم بروقت تشخیص ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ خواتین بیماری کے شکار ہونے سے پہلے ہی اپنی جانچ کروائیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ سینٹر خواتین کو علاج سے پہلے حفاظتی تشخیص کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ بیماری کو ابتدائی مراحل میں ہی روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ لوگ بیمار ہو کر اسپتال آئیں، بلکہ پہلے احتیاط کریں‘‘۔
وزیر صحت نے کہا کہ ’’بریسٹ کینسر سے لڑائی آگاہی سے جیتی جا سکتی ہے، ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے متحد ہونا ہوگا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے طبی عملے کو اللہ کے ہاں بڑا اجر ملتا ہے۔ وزیر صحت نے مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو یہ سہولت حاصل ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں