آج کی تاریخ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

 پاکستان اسٹاک ایکسیچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران 96 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی کے بعد 545 پوائنٹس کی مندی ہوئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 4 ارب 15 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی ،مندی کے سبب پچپن فیصد حصص کی پرائسز گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 4 ارب 15کروڑ 32لکھ 53ہزار 397روپے ڈوب گئے۔ اے ڈی بی سے پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کے معاہدے، برآمدات بڑھنے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں میں انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باعث کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں 855پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 104.71 پوائنٹس کی کمی سے 29578.01 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 23.47پوائنٹس کی کمی سے 61182.17پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1310.69 پوائنٹس کی کمی سے 144495.70پوائنٹس پر بند ہوا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں