Post Views: 10
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے رعایتی کرایوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں، جن میں مختلف طبقات کو دی جانے والی سہولیات کا احاطہ کیا گیا۔
وزیر ریلوے کے تحریری جواب کے مطابق طلبہ اور معذور افراد کو ریلوے ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت فراہم کی جاتی ہے، جب کہ غیر ملکی سیاحوں کو 25 فیصد اور کھلاڑیوں کو 40 فیصد رعایت ملتی ہے۔ بینائی سے محروم شہریوں کے لیے یہ رعایت 50 سے 65 فیصد تک ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ صحافیوں کو 80 فیصد، بزرگ شہریوں کو 25 سے 50 فیصد، اور بچوں کو 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے ملازمین اور افسران کے لیے سفر مکمل طور پر مفت ہے۔
وزیر ریلوے کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ان رعایتی سہولیات کے باعث پاکستان ریلوے کو ایک ارب 15 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرنا پڑا۔