Post Views: 49
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست کو خطرہ لاحق ہے، جب کہ مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کردہ تحریک پر آج فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق، نوشین افتخار کی تحریک آج ایوان کے ایجنڈے میں شامل ہے، جس میں شیخ وقاص اکرم کی نشست کو خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے رائے لیں گے کہ آیا شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی کی جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد نوشین افتخار نے اسی دن یہ تحریک پیش کی تھی۔