آج کی تاریخ

عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان نے مذاکرات نہ ہونے پرہر صورت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل تک مذاکرات  میں بات آگے نہ بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہوگا کیونکہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے اور مذاکرات ان ہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے، اگر مزاکرات کامیاب ہوئے تو پھر احتجاج کی بجائے جشن منایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے جب کہ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی اسی حوالے سے پریس کانفرنس میں عمران خان کا پیغام پہنچایا تھا کہ احتجاج روکنے کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں، احتجاج لازمی ہوگی اور اگر مزاکرات ہوئے تو پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہی ہونگے

شیئر کریں

:مزید خبریں