Post Views: 100
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات خطے میں جنگ بندی کے لیے ایک اہم اور مثبت پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ظہرانے میں ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پاک-امریکا تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے، خاص طور پر جنگ بندی کے سلسلے میں امریکا کی کوششوں کے پس منظر میں۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ حالیہ پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی واضح کامیابی کے باوجود بھارت نے پائیدار امن کے تمام اقدامات کی مخالفت کی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔







