آج کی تاریخ

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: نوجوان شاہین آج ڈھاکا میں بنگال ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے

ڈھاکا: پاکستان کی نوجوان کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے جا رہی ہے، جس میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا ہے۔
ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پچھلا ریکارڈ خاصا متاثر کن رہا ہے، جہاں پاکستان نے 19 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش صرف 3 میچز جیت سکا۔ گزشتہ باہمی سیریز میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو لاہور میں کلین سوئپ کا شکار بنایا تھا، اور موجودہ سیریز میں بھی اسی کارکردگی کو دہرانے کی امید ہے۔
پاکستانی بیٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیشی بولرز کو جارحانہ انداز میں کھیل کر دباؤ میں رکھا، جب کہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا ٹی 20 کرکٹ کے جدید تقاضوں کو اپنانے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں، جس میں ابتدائی 6 اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنا شامل ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں جارح مزاج بیٹرز جیسے صائم ایوب، محمد حارث اور سلمان علی آغا شامل ہیں، جب کہ فخر زمان اور نوجوان حسن نواز سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کر سکتے ہیں۔ شاداب خان کی عدم موجودگی میں خوشدل شاہ اور فہیم اشرف آل راؤنڈرز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں