آج کی تاریخ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں میچز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں بین الاقوامی کرکٹ کے اس اہم مرحلے پر آمنے سامنے ہوں گی، جس سے شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حال ہی میں دبئی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقات کی، جس میں سیریز کے معاملات کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلادیشی حکام کو موجودہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے باہمی تعاون پر زور دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں