Post Views: 11
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ یہ معاہدہ گزشتہ شب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان طے پایا، جو پاک-امریکا تعلقات میں ایک اہم پیش رفت اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دو طرفہ تعاون کو نئی توانائی فراہم کرے گا بلکہ مستقبل میں پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بھی بنے گا۔