Post Views: 30
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔
امریکی حکام سے ملاقات کے بعد دی گئی بریفنگ میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری تجارت سے ملاقات میں کئی اہم امور پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں تجارت، کان کنی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری پر بات چیت شامل تھی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ معاملات پر مزید گفتگو کی ضرورت ہے، تاہم امید ہے کہ تجارتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستان اور امریکہ کی قیادت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔