Post Views: 26
اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے، جن میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کریں اور دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان کے مطابق مذاکرات کی میزبانی ترکی کرے گا، جبکہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان طالبان عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔







