پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار تشکر، اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی ہے۔ الحمدُللّہ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ سٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد، اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوانے بلکہ موثر پالیسی سے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرایا ۔






