آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسری روز بھی ریکارڈ تیزی، انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں آج ایک بار پھر انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو لیا۔
منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 377 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1,42,430 پوائنٹس کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں تیزی کا سلسلہ مزید مضبوط ہوا اور انڈیکس 917 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,42,969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 1,42,174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری اس نئی لہر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ معیشت کے استحکام سے متعلق امیدیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ میں یہی رفتار برقرار رہی تو جلد مزید تاریخی ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں