آج کی تاریخ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ ایک مرتبہ پھر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
جمعہ کے روز حصص بازار کا آغاز 454 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 134,236 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور دن کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 669 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 134,452 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کا آغاز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جہاں اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخی سطحوں کو عبور کیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں