Post Views: 66
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے بھارت، سری لنکا، یو اے ای اور چین کی اسٹاک مارکیٹس سے بہتر رہی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے مارگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکی کی اسٹاک مارکیٹس بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایکس 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔







