Post Views: 24
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں چار ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں 1711 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 386 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مندی کا رجحان جاری رہا اور دن کے دوران انڈیکس میں 1237، 2593، 3848 اور آخرکار 4130 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔