آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور انڈیکس نے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 721 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا۔
یہ تسلسل گزشتہ روز بھی جاری رہا تھا جب اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔
بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کے رجحانات مستحکم ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں