آج کی تاریخ

پاکستانی پاسپورٹ سے کن 32 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفر ممکن ہے؟

پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا تھا مگر اب اس میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 2025 کی دوسری ششماہی میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ہو گیا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کو 100ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جہاں اس کا ساتھ صومالیہ اور یمن جیسے ممالک کو بھی حاصل ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے 32 ممالک میں ویزا فری یا آسان ویزا سہولیات دی جا رہی ہیں۔
ویزہ فری ممالک تین زمروں میں تقسیم ہیں: حقیقی ویزا فری، ویزا آن ارائیول، اور الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے)۔
پاکستانی شہری 12 ایسے ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں جن میں بارباڈوس، کیک آئلینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مڈغاسکر، مائیکرونیشیا، مانٹسریٹ، نیووے، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور وانواتو شامل ہیں۔
جبکہ 17 ممالک میں پاکستانی شہری ویزا آن ارائیول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن میں تووالو، مشرقی تیمور، صومالیہ، سیرا لیون، سینیگال، سمووا، قطر، پلاؤ، نیپال، موزمبیق، مالدیپ، گنی بساؤ، جبوتی، کومورو آئی لینڈز، کیپ ورڈی، کمبوڈیا، اور برونڈی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تین ممالک، کینیا، سیشلز اور سری لنکا، پاکستانیوں کو الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی کے ذریعے آسانی سے ویزا فراہم کرتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستانی شہریوں کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں آسان سفر کے امکانات کو بڑھا رہی ہے اور بیرون ملک ملازمت، تعلیم اور سیاحت کے دروازے کھول رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں