آج کی تاریخ

پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ ان کی مداخلت کے باعث رک گئی تھی۔
ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی قیادت سے براہِ راست بات کی اور واضح پیغام دیا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا کسی کے ساتھ بھی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
سابق صدر کے مطابق، “میں بھارت کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا تھا۔ مودی میرا اچھا دوست ہے، میں اس کی عزت کرتا ہوں، وہ سخت مزاج اور مضبوط لیڈر ہے۔ اسی طرح پاکستان کا وزیراعظم بھی بہترین انسان

ہے، جبکہ ان کے پاس ایک فیلڈ مارشل ہے جو شاندار فائٹر ہے۔”
ٹرمپ نے مزید کہا، “مجھے اطلاع ملی کہ دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ میں سات طیارے گرائے گئے ہیں۔ میں نے فوراً مودی سے بات کی اور کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا کسی ڈیل میں شامل نہیں ہوگا، پھر میں نے پاکستان کو بھی یہی پیغام دیا۔ دونوں فریق بہت سخت مؤقف پر قائم تھے، لیکن دو دن بعد دونوں نے رابطہ کیا اور کہا کہ جنگ ختم کر دی گئی ہے۔”
ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا، “کیا آپ کو لگتا ہے کہ جو بائیڈن ایسا کر سکتے تھے؟ میرے خیال میں نہیں!”

شیئر کریں

:مزید خبریں