آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پاکستانی زرعی گریجویٹس کی چین میں تربیت مکمل، وزیراعظم کا خیرمقدم

پاکستانی زرعی گریجویٹس کا پہلا گروپ چین میں تربیت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کے صوبہ شانشی میں پاکستانی زرعی گریجویٹس کا پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ اپنی عملی تربیت مکمل کر چکا ہے، جو ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔
وزیراعظم کے مطابق، تقریباً 300 نوجوان زرعی گریجویٹس نے جدید زرعی تکنیکوں میں تربیت حاصل کی، جن میں پانی کی بچت سے متعلق آبپاشی، معیاری بیج کی تیاری، مویشی پالنے، زرعی پیداوار بڑھانے اور فصلوں کی برداشت کے بعد نقصانات کو کم کرنے جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے چینی قیادت، شانشی حکومت اور تربیتی جامعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور پاکستانی سفارتخانے بیجنگ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ پروگرام اُن 1000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کی ٹریننگ اسکیم کا حصہ ہے جس کا اعلان انہوں نے جون 2024 میں اپنے دورہ چین کے دوران کیا تھا۔ یہ تربیت نوجوانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں