آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے منصوبہ: علاقائی تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کو ملانے والی ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے، جو وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی بندرگاہوں سے عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مکمل پلان تشکیل دیا جائے اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے اور شپنگ کے شعبے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں، اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی نقل و حمل سے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بحری بیڑے میں نئے جہاز شامل کیے جائیں تاکہ فریٹ پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے۔
انہوں نے وزارت بحری امور اور شپنگ کارپوریشن کو ہدایت دی کہ فوری طور پر پائیدار بزنس ماڈل اور جامع اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا جائے تاکہ شپنگ سیکٹر کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں