پانچ مرلہ سے بڑے گھروں میں سنگل فیز میٹر پر پابندی

ملتان (وقائع نگار)5 مرلہ سے بڑے گھروں میں سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد، وفاقی حکومت نے بجلی کے نئے کنکشن کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے 5 مرلہ سے بڑے گھروں پر سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس حوالے سے نیو کنکشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اب پانچ مرلہ سے زائد اراضی والے گھروں کے لیے صارفین کو تھری فیز میٹر لگانا لازمی ہو گا۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں اس نئے قانون پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔نئے قوانین کی تفصیلاتدو مرلہ کے ڈبل اسٹوری گھر کم از کم 3 کلوواٹ لوڈ کے لیے سنگل فیز میٹر لگایا جا سکے گا۔دو مرلہ تک سنگل اسٹوری گھر 1.5 کلوواٹ لوڈ تک کنکشن دیا جائے گا۔دو مرلہ سے زائد اراضی والے گھر صارفین کو تھری فیز میٹر لگانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔ 5 مرلہ سے بڑے گھروں میں سنگل فیز میٹر کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔پہلے گھریلو صارفین کو 1 یا 2 کلوواٹ لوڈ پر بھی سنگل فیز میٹر لگانے کی اجازت تھی، لیکن نئی ترمیم کے بعد بڑے گھروں میں تھری فیز میٹر لازمی ہو گا۔تھری فیز میٹر لگوانے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری (سبسڈی والے نان -ٹائم آف یوز ٹیرف) کے اہل نہیں رہیں گے۔ انہیں اب ٹیرف کے مطابق مکمل بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے، جس سے بڑے گھروں والے صارفین کے ماہانہ بل میں اضافہ متوقع ہے۔یہ اقدام بجلی کی لوڈ مینجمنٹ، غیر قانونی استعمال روکنے اور بڑے لوڈ والے گھروں کو مناسب انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے کنکشن کے لیے اب اراضی کا سائز اور عمارت کی نوعیت (سنگل/ڈبل اسٹوری) کو مدنظر رکھا جائے گا۔ملتان سمیت پنجاب بھر میں MEPCO اور دیگر کمپنیاں اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں