آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

پانچ سوبوری چائنہ سالٹ کامقدمہ درج نہ ہوا،کسٹم حکام کوڈیل کاانتظار

ملتان(سٹاف رپورٹر)36 گھنٹے گزرنے کے باوجود کسٹم حکام کا سوا کروڑ روپے کا سمگل شدہ 500 بوری چائنہ سالٹ کا پکڑے جانے کے باوجود پرچہ درج نہیںہو سکا اور ڈیل کے انتظار میں دن بھر کسٹم حکام پھرتیاں دکھاتے رہے مگر بدھ کی دوپہر پکڑے جانے والے مال کا جمعرات کی رات تک سرکاری کھاتے میں اندراج نہ ہو سکا حالانکہ بین شدہ یہ آئٹم بھجوانے والے کوئٹہ کے سمگلروں اور منگوانے والے مشاہد پلازہ وہاڑی روڈ ملتان کے تاجروں بارے کسٹم حکام نے گرفتار شدہ ٹرک ڈرائیور سے مکمل معلومات لے لی تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات روزنامہ قوم کی ٹیم نے کسٹم حکام سے ان کا موقف لینےکیلئے رابطہ کیا تو کسٹم ریجنل آفس میں موجود ڈپٹی کلیکٹر کسٹم مقبول بلوچ نے بتایا کہ نہ تو انہوں نے کوئی ٹرک قبضے میں لئےہیں اور نہ ہی انہیں ایسی کسی بھی کارروائی کا علم ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں