آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے والا ملزم عدالت سے فرار

کراچی: پانچویں جماعت کی کمسن بچی سے شادی کرنے والا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کم عمر لڑکی سے شادی کے مقدمے میں ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت مسترد کردی، تاہم عدالتی فیصلے کے فوری بعد ملزم کمرہ عدالت سے بھاگ نکلا۔
سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے 5ویں جماعت کی طالبہ سے شادی کی، جس پر سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لڑکی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ وہ کمسن ہے۔
عدالت نے تمام دلائل کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی اور لڑکی کو حفاظتی اقدام کے تحت شیلٹر ہوم منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں