ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیموں کا اعلان، تمام ٹیموں کے نام سامنے آگئے

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام ٹیموں کی فہرست مکمل ہوگئی ہے۔ ایشیا پیسیفک ریجنل کوالیفائر میں متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں جگہ بنا لی، جس کے بعد 20 ٹیموں کی لائن اپ فائنل ہو گئی۔
یو اے ای وہ آخری ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ میگا ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے ساتھ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔
علاوہ ازیں، کوالیفائر مرحلے سے نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز، اٹلی، نیپال، عمان، امریکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے بھی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب اٹلی اور نیپال جیسی ٹیمیں اس بڑے ایونٹ کا حصہ بنیں گی، جس سے ٹورنامنٹ میں نئی مسابقت اور دلچسپی متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں