آج کی تاریخ

ٹیکنالوجی کے دورمیں گرائونڈآبادکرناجہاد:مہمانان خصوصی

’’قوم‘‘ کو مبارکباد:کاشف نیازی، منظر علی شاہ، فاروق لطیف ، ارسلان خان، میاں جاوید قریشی

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سائن وے گروپ ، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی کااشتراک

مسلم کالجز، آئی ایس پی، لودھراں پائلٹ پر اجیکٹ، انیس انجینئرنگ سروس بھی ایونٹ میں شانہ بشانہ

ملتان (جنرل رپورٹر ، سٹی رپورٹر)قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل، مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پر اجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ (QSL) کے افتتاح کے موقع پر مہمانان خصوصی کاشف نیازی، منظر علی شاہ، فاروق لطیف ، ارسلان خان اور میاں جاوید قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے جس کا انعقاد قابل تحسین ہے اس ایونٹ کے انعقاد سے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی قوم میڈیا گروپ کا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوںکے فروغ سے صحت مند معاشرے پروان چڑھتے ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان کرکٹرز کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر خود بھی کھیلنے کو دل کر رہا ہے۔ یقیناً آنے والے دلوں میں یہی کرکٹرز پاکستان کا مستقبل ثابت ہوں گے۔ آج کا دور ٹیکنالوجی کاہے جس نے نوجوان نسل کو گراؤنڈ سے دور کر دیا ہے۔ اس دور میں گراؤنڈز کو آباد کرنا کسی جہاد سے کم نہیں، گراؤنڈز کو آباد کرنے میں قوم میڈیا گروپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں