ہم زندہ قوم ہیں

ٹیلنٹ کی تلاش : انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے شیڈول کا اعلان

جمیل کامران کی انڈر 13 کیٹیگری میں شامل بچوں کو آج ایم سی جی گراوئنڈ میں رپورٹ کی ہدایت

انڈر 16 کھلاڑیوں کیلئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر ، ٹریننگ مخدوم مظفر عالم ، ساجد رشید ، زوہیب ملک دینگے

ملتان (جنرل رپورٹر)ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہےمحمد جمیل کامران۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 کھلاڑی کو 9 نومبر جبکہ انڈر 16کھلاڑیوں کو بارہ نومبر کو طلب کرلیا گیا۔محمد جمیل کامران چیف آرگنائز پروگرام کے مطابق ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں وہ بچے جہنوں نے اپنی رجسٹریشن انڈر 13 کییٹیگری میں کرواِئی ہے وہ آج صبح دس بجے سفید یونیفارم میں اپنے کٹ بیگ کے ساتھ ایم سی جی گراوٴنڈ نواں شہر ملتان میں محمد مرسلین رپورٹ کریں ۔جبکہ انڈر 16کھلاڑی 12 نومبر اتوار کو صبح دس بجے ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں رپورٹ کرینگے۔ جن کو پی سی کوچ مخدوم مظفر عالم۔ساجد رشید اور زوہیب ملک ٹریننگ دیں گے۔انڈر 19 کے شیڈول کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا جن کو پی سی بی کوالیفائیڈ کوچز تربیت دینگے۔