Post Views: 21
لاہور: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا مجرمانہ ماضی منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس میں متعدد سنگین مقدمات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں۔ ان میں بھتہ خوری، ریاستی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور پیکا ایکٹ کے تحت الزامات شامل ہیں۔
مزید یہ کہ اس پر نوسر بازی، جعلی چیکس، مالی دھوکہ دہی، ناجائز اسلحہ رکھنے، امانت میں خیانت اور جعلسازی جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کاشف ضمیر ایک عادی ملزم ہے، جس کے خلاف درجن سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں، اور وہ ماضی میں متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج کیس میں اُسے مری سے گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر ہے۔