آج کی تاریخ

  ٹنل کاشتہ سبزیوں کی بہتر دیکھ بھال بارے سفارشات جاری

  ٹنل کاشتہ سبزیوں کی بہتر دیکھ بھال بارے سفارشات جاری

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت لگائی گئی سبزیوں کی بہتر دیکھ بھال سے بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کیلئے کھاد اور آبپاشی اگر ہو سکے تو فرٹیگیشن بذریعہ ڈرپ اریگیشن زیادہ بہتر ہے۔سپرے کرنے اورکھاد ڈالنے کے دوران ٹنل کا منہ بند نہ کریں تاکہ بخارات پیداہوکر نقصان نہ پہنچائیں۔دن کے وقت تقریباً 10بجے صبح سے 3بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلارکھا جائے اور اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہواخارج کرنے والا پنکھا (Exhaust Fan)لگا دیں تاکہ بے جا نمی کو خارج کر کے اندرونی درجہ حرارت مناسب رکھا جاسکے نیزکوشش کریں کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے30ڈگری درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہے۔پودوں کی تربیت،کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کا خیال رکھیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں