Post Views: 9
ریلوے پولیس پشاور ڈویژن نے ٹرین کے ذریعے جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے مسافروں کے سامان سے مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کی۔
کارروائی کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے تین افراد—شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم، اور بلال محمود—کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔