چوک مکول:جتوئی روڈ ڈبل موڑ میں یہ تصویر صرف ایک ٹرک کی نہیں بلکہ اس ملک کے بوسیدہ نظام اور قانون کی کھلی ناکامی کی تصویر ہے ایک ایسا ٹرک جو اپنی حد سے کئی گنا زیادہ لوڈ لے کر سڑک پر دندناتا پھررہاہے اور قانون نافذ کرنے والےادارے شاید پٹرولنگ پولیس کہیں نظر ہی نہیں آتے۔ یہ سوال بنتاہے کہ آخر کہاں ہیں وہ اہلکار جو قانون کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔ کیا ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے یا پھر سب کچھ جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہاہے۔ اس طرح کے اوور لوڈڈ ٹرک نہ صرف اپنی جان بلکہ سڑک پر چلنے والے ہر انسان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں یہ کھلی غفلت نہیں بلکہ مجرمانہ لاپروائی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو حادثات اموات اور تباہی کا ذمہ دار کون ہوگا ؟کیا صرف ڈرائیور یا وہ ادارے بھی جو اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ اگر قانون صرف غریب کے لیے ہے اور طاقتور یا بااثر لوگ اسے روندتے رہیں تو پھر ایسے نظام پر سوال اٹھایا جاسکتاہے۔







