Post Views: 39
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ماہ پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو کہ ان کے 18 ستمبر کو بھارت میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے متوقع دورۂ پاکستان کے سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ امکان ہے کہ وہ چند گھنٹوں کے لیے پاکستان رکیں گے۔
سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی تصدیق کی ہے کہ اُن کے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ امریکی صدر چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئیں گے۔