ٹرمپ کی نیٹو پر سخت تنقید، ایران کے معاملے میں ناکامی کا الزام

واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے دفاعی اتحاد NATO پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو ایران کے خلاف ممکنہ کشیدگی کے دوران امریکا کی مدد کرنے میں ناکام رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ نیٹو کے کردار کا ’’انتہائی سنجیدہ جائزہ‘‘ لیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو اس موقع پر امریکا کے ساتھ موجود نہیں تھا جس پر وہ شدید مایوس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کرتا ہے تاکہ مشترکہ دفاعی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے، لیکن اس کے باوجود اتحاد نے مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کیا۔
ان کے مطابق نیٹو اب سامنے آنا چاہتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ ٹرمپ نے اتحاد کے وسیع تر کردار اور مقصد پر بھی سوالات اٹھائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں