چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ٹرمپ کا نیا اعلان: جنگ بندی نہیں، ایران سے مکمل تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان صرف جنگ بندی کافی نہیں، بلکہ وہ اس تنازعے کا مکمل اور مستقل خاتمہ چاہتے ہیں
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ بنایا تو امریکہ سخت ردعمل دے گا
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ہمارے شہریوں یا فوجیوں کو نشانہ بنایا تو ہم بھرپور اور سخت کارروائی کریں گے، اور پھر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ بخوبی اندازہ ہے کہ امریکی فورسز کو نشانہ بنانا ان کے لیے مہنگا ثابت ہوگا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ صرف جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل امن اور تنازعے کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور اگر ایران مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے تو یہ بھی قابل قبول ہوگا
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس وقت وہ ایران سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں، تاہم ممکن ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو بات چیت کے لیے ایرانی حکام کے پاس بھیجا جائے
انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

شیئر کریں

:مزید خبریں