لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

ٹرمپ کا مودی پر طنز، کہا پاک بھارت جھڑپ میں 7 خوبصورت طیارے تباہ ہوئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر فوجی جھڑپ میں سات بالکل نئے اور جدید طیارے مار گرائے گئے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کردہ ٹیرِف (درآمدی محصولات) نے کئی ممکنہ جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹرمپ کے مطابق، “اگر آپ بھارت اور پاکستان کی صورتحال دیکھیں تو وہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مختصر مگر شدید جھڑپ میں سات نئے اور خوبصورت جنگی طیارے تباہ ہوئے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑی تو امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کے بقول، “ہم نے صاف کہا کہ اگر تم لوگ لڑو گے تو کوئی ڈیل نہیں ہوگی، اور صرف 24 گھنٹوں میں معاملہ ختم ہو گیا۔”
واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے گئے، جن میں جدید رافیل بھی شامل تھا۔ پاکستان نے اس کے شواہد بھی پیش کیے تھے، تاہم بھارت نے اس دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں