چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ٹرمپ کا بھارت کو سخت جھٹکا، ایران سے تیل کی خفیہ تجارت پر 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے ایران سے تیل کی خفیہ تجارت میں ملوث بھارت کی سات کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پھیلانے اور اپنے عوام کے استحصال کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس کارروائی کے تحت دنیا بھر کی 20 کمپنیوں پر سخت معاشی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جن میں بھارت کی سات کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ 10 بحری جہازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث پائے گئے ہیں۔
یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب چند روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف اور اضافی مالی جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ بھارت دوستی کا ڈھونگ رچا کر امریکا کے ساتھ تجارتی منافقت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ ایک اچھا دوست سمجھا گیا مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی رویہ اپنایا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف غیر معقول حد تک زیادہ اور غیر مالیاتی رکاوٹیں سخت ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو مناسب جواب دیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں