آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

ٹرمپ کا بھارت پر اضافی ٹیرف کا اعلان، گودی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تناؤ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا، تو بھارتی میڈیا شدید ردعمل دیتے ہوئے سخت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آیا۔
رپورٹس کے مطابق، بھارت میں مودی حکومت کے حمایتی میڈیا ہاؤسز نے امریکی صدر پر تنقید کے نشتر برسا دیے، اور ان کے حالیہ بیان کو بھارت دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود پسندی اور ذہنی عدم توازن کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں غیر مستحکم اور بھارت مخالف ہیں، جب کہ ان کے معاشی فیصلے بھارت کی اقتصادی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مودی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر ’معاشی طاقت‘ بننے کے دعووں کو امریکی ٹیرف وار نے جھوٹا ثابت کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کو نااہل، خود پسند اور ذہنی مریض جیسے الفاظ سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، بھارت کی تجارتی حکمت عملی اور سفارتی پالیسیوں کی ناکامی نے موجودہ بحران کو جنم دیا، اور اب گودی میڈیا عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزام تراشی کی سیاست پر اتر آیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں