چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیر بیس واپس لینے کا اعلان

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران چھوڑے گئے اسلحے اور بگرام ائیر بیس کو واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیتے ہوئے اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا الزام جو بائیڈن انتظامیہ پر عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان کو اربوں ڈالر دیے، جو میرے لیے باعث تشویش ہے، جبکہ انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 70 ہزار گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، افغان طالبان 7 لاکھ 77 ہزار رائفلیں، 70 ہزار بکتربند ٹرک اور دیگر گاڑیاں فروخت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اپنا چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لے گا۔

سابق امریکی صدر نے بگرام ائیر بیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو وہاں اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا، کیونکہ یہ چین پر نظر رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا بگرام ائیر بیس افغان طالبان سے واپس لے گا اور بائیڈن انتظامیہ کی انخلا میں ناکامیوں کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں