Post Views: 55
سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے جبکہ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس میں مسافروں کی تعداد پہلے سے موجود روٹ پرمٹ کے مطابق محدود ہے، اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی گئی ہے، اور ڈی کلاس اسٹینڈز نے گزشتہ روز ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔







