کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے مخبر کی خفیہ رپورٹ پر سمگلنگ کے خلاف ڈرامائی اندازمیںتمن کھوسہ دلانہ تھانہ لاکھا میں کارروائی کی
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بی ایم پی کی تھانہ لاکھا کے علاقہ میں انوکھی کارروائی۔ کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے ٹیم کے ہمراہ سمگلروں کی قبر کشائی کر ڈالی۔
کروڑوں روپے مالیت کا زیر زمین دفن کیا ہوا غیرقانونی سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل بارڈر ملٹری پولیس کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر چیف بارڈر ملٹری پولیس ڈپٹی کمشنر شاہد زمان کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے سمگلروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا۔بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے مخبر کی خفیہ رپورٹ پر سمگلنگ کے خلاف بڑی منفرد ڈرامائی انداز میں تمن کھوسہ دلانہ تھانہ لاکھا میں کارروائی کی،تمن کھوسہ دلانہ تھانہ لاکھا میں کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے زمین کے اندر چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان زمین کھود کر نکال لیا۔زمین کے اندر غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان کو چھپا کر اوپر مٹی ڈال کر چھپایا ہواتھا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے کہا کہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان میں غیر ملکی سگریٹ کپڑا چھالیہ پلاسٹک سمیت دیگر سامان شامل ہے۔غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان میں غیر ملکی سگریٹ کپڑا چھالیہ پلاسٹک سمیت دیگر سامان شامل،سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا
