Post Views: 10
روسی پارلیمنٹ نے انٹرنیٹ پر سخت قوانین نافذ کر دیے، وی پی این کے استعمال پر بھی جرمانے کا قانون منظور
ماسکو: روس کی پارلیمنٹ نے ایک نیا سائبر قانون منظور کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پر شدت پسند مواد تلاش کرنے یا مطالعہ کرنے والے افراد کو 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نئے قانون میں وی پی این کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو مالی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا
یہ اقدامات روس میں سائبر کنٹرول کو مزید سخت بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں، تاہم نئی قانون سازی پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ بعض حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔